25 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران نے فلسطینی قیدی "عرفات جرادات " کی شہادت پر صہیونی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی جانب سے کل رات جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی انسانی حقوق کی سبھی عالمی تنظیموں سے درخواست ہے کہ عالمی کنونشنوں کے خلاف فلسطینی قیدیوں کے ساتھ جوظالمانہ سلوک کیا جارہا ہے اسکے خلاف فوری اقدام کیا جائے تاکہ اس طرح کے جرائم نہ دہرائے جائیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کےساتھ جو مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اور صہیونی بستیوں کی توسیع کی اصل وجہ یہ ہے کہ صہیونی حکومت اندرونی الجھنوں میں گرفتار ہوئی ہے اور اس طرح نجات کا راستہ ڈھونڈ رہی ہے ۔ بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ شہید فلسطینی قیدیوں کے خون سے  فلسطینی قوم کی تحریک آزادی مزید رنگ لائے گی۔
فلسطینی قیدی "عرفات جرادات " ، چند روز قبل "مجدو جیل" میں صہیونی فورسز کے تشدد کے باعث دوران حراست شہید ہوا۔

.......

/169